بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے 131ویں کینٹن میلے کا آن لائن آ غاز ہو گیا ہے۔ اندرون اور بیرون ملک سے تقریباً 25,500 نمائش کنندگان میلے میں شریک ہیں، جن میں 2.9 ملین سے زائد مصنوعات کی آن لائن نمائش کی جائے گی۔
ان میں 900,000 نئی مصنوعات اور 480,000 سے زیادہ سبز اور کم کاربن مصنوعات بھی شامل ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شووین نے افتتاحی تقریب میں نشاندہی کی کہ بیرونی دنیا کے لیے چین کا دروازہ وسیع سے وسیع تر ہوتا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 2021میں، چین کی مصنوعات کی کل تجارت 6 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، اور اقتصادی ترقی کی شرح 8.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو عالمی معیشت اور تجارت کی مستحکم ترقی کے لیے ایک مسلسل اور مضبوط محرک ہے۔ اس عمل میں کینٹن میلہ بھی ایک اہم کردار ادا کرے گا۔
کینٹن میلے کو اس وقت چین میں ایک دیرینہ اور سب سے بڑے جامع بین الاقوامی تجارتی ایونٹ کا درجہ حاصل ہے۔
اس نے دنیا بھر کے 220 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کیے ہیں، اور مجموعی برآمدی کاروبار 1.4 ٹریلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے۔ متعدد ممالک کے چیمبرز آف کامرس نے مثبت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینٹن میلے نے ممالک کے درمیان تجارت کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے۔