لاہور (لاہورنامہ)عالمی شہرت یافتہ صوفی گائیک استاد نصرت فتح علی خان اور استاد فرخ علی خان کی شاندار کمپوزیشن میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مشہور حمدیہ کلام "یَاحَیّْ یَاقَیّْومْ” ریلیز کردیا۔
یہ کلام ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں صوفیانہ کلام کے سننے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ دل کی گہرائیوں میں اترجانے والے کلام میں استاد راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔استاد راحت فتح علی خان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ صوفیانہ اور حمدیہ کلام کی گائیکی ہمیں ورثے میں ملی ہے۔ ہمارے خاندان کا صوفیانہ گائیکی سے کئی سو سال پرانا رشتہ ہے۔