شریف خاندان

شریف خاندان نے حساب دیدیا ،اب نیازی خاندان بتائے علیمہ خان کے پاس دولت کہاں سے آئی‘مسلم لیگ (ن) لاہور

ٓلاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دوسروں کو ڈاکوں کہنے سے پہلے اپنے گھر کی صفائی پیش کریں، شریف خاندان نے اپنا حساب دیدیا اب وزیر اعظم کے خاندان کی باری ہے،

قوم کو بتائیںکہ علیمہ خان کے پاس دولت کہاں سے آئی ، لوگوں کی زکوٰة اور صدقے کا پیسہ ہضم کیا گیا ہے ،عوام اس کا حساب مانگتی ہے۔ان خیالات کا اظہار (ن) لیگ لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمدپرویز ملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رہنماﺅں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے پہلے کلثوم نواز کی بیماری کا بھی مذاق اڑایا تھا اور اب میاں نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا ہے،

حکمران میاں نواز شریف کے ساتھ جو سلوک کررہے ہیں اگر انہیں کچھ ہو گیا تو حکمرانوںکو معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو دل کا عارضہ لاحق ہے لیکن انہیں چیک کوئی اور ڈکٹر کررہا ہے اور ان کے ذاتی معالج نے میاں نواز شریف کو دل کے ہسپتال میں داخل کرانے کے لئے کہا تھا لیکن حکمران انہیں کبھی سروسز اور کبھی جناح ہسپتال میں لیکر جا رہے ہیں ، یہ کیا مذاق کررہے ہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ پر مکمل بھروسہ ہے کہ بہت جلد میا ںنواز شریف بھی ہمارے درمیان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان ©©ڈاکٹر ڈین بننے کی کوشش نہ کریں ، اپنی حیثیت کے مطابق بات کیا کریں۔ آمر پرویز مشرف کے دور میں جاوید ہاشمی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہو سکتے ہیں تو خواجہ سعد رفیق کے کیوں نہیں ہو سکتے۔