انسانی حقوق

چین کا امریکہ میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، وانگ وین بین

بیجنگ (لاہورنامہ) چین نے امریکہ میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ میڈیا بریفنگ میں امریکہ میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشی گن کے شہر گرینڈ ریپڈس میں ایک سفید فام پولیس افسر نے حال ہی میں ایک 26 سالہ افریقی نژاد امریکی شہری پیٹرک لیویا کے سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس واقعے نے ایک بار پھر امریکی معاشرے میں نسلی امتیاز اور پولیس کی بدسلوکی پر کڑی تنقید کو جنم دیا ہے۔

اس حوالے سے وانگ وین بین نے کہا کہ ہمیں امریکہ میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ میں نسلی امتیاز، فائرنگ کے جرائم، اور پرتشدد قانون نافذ کرنے جیسے مسائل ایک طویل عرصے سے نظام کا حصہ ہیں۔ امریکہ دنیا میں گن وائلنس کا شکار سب سے بڑا ملک ہے۔

رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں پولیس کی جانب سے رنگ و نسل کی بنیاد پر لوگوں کے ساتھ الگ الگ برتاؤ کیا جاتا ہے۔