بیلٹ اینڈ روڈ

چین اور بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان وسیع تعاون کا سلسلہ جاری

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن نے کہا ہے کہ چین نے "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے لیے 149 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 200 سے زائد تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں ۔

منگل کے روز چینی میڈ یاکے مطابق،چین نے رواں سال کے آغاز سے چار ممالک بشمول نکاراگوا، شام، ارجنٹائن اور ملاوی کے ساتھ "بیلٹ اینڈ روڈ” بین الحکومتی تعاون کی دستاویزات پر دستخطوں سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ بھی تعاون کو مسلسل توسیع دی ہے۔

پہلی سہ ماہی میں، چین۔یورپ مال بردار ٹرینوں نے 3,630 ٹرینیں چلائیں اور 350,000کینٹینرز کی نقل و حمل کی گئی، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مطابلے میں بالترتیب 7 فیصد اور 9فیصد کا اضافہ ہوا۔ ٹرینز کا ماہانہ حجم مسلسل 23 مہینوں سے 1,000 ٹرینوں سے اوپر رہا ہے، جس سے عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے۔

کمیشن کے ترجمان منگ وئی نے میڈیا بریفنگ کے دوران مزید بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی سبز ترقی کو فروغ دینے کے لیے تین پہلوؤں میں 15 اہم امور کا تعین کیا گیا ہے ۔ان میں سبز ترقی کے اہم شعبوں میں مربوط تعاون کا فروغ، بیرون ملک منصوبوں کی سبز ترقی کے فروغ کو مربوط کرنا ہے اور ہم آہنگ اور سبز ترقی کے لیے حمایت اور گارنٹی کے نظام کو بہتر بنانا شامل ہیں۔