حمزہ شہباز

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت تاریخ اسلام کا ایک المناک باب ہے، حمزہ شہباز

لاہور( لاہورنامہ)نو منتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے نے یوم علی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شیر خدا امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت تاریخ اسلام کا المناک باب ہے.

شہادت حضرت علی کا پیغام ہے کہ موت بھی آئے تو سر اطاعت پروردگار میں جھکا ہوا ہو۔انہوں نے کہا کہ حضرت علی پیغمبر خداۖ سے براہ راست رشتے، تعلق اور سرپرستی کی بنا ء پر اسلام میں منفرد مقام کے حامل ہیں،سیدنا علی کرم اللہ وجہہ کی ذات کا خصوصی وصف عدل و انصاف کا نفاذ تھا،باب العلم کی حیات مبارکہ عالم اسلام کے لئے ہمیشہ ہدایت اور روحانیت کا مرکز رہے گی.

حضرت علی کی جلیل القدر ہستی علم و فکر، شجاعت اور عدالت کا پیکر تھی، امیرالمومنین حضرت علی کے اقوال و فرامین حکمرانوں کے لئے روشن مثال اور مشعل راہ ہیں۔