کوئٹہ(لاہورنامہ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح رہے گی.وزیر اعظم سے وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو کی ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان کے ترقیاتی امور اور امن و امان سمیت سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا.
ملاقات میں وزیر اعلی بلوچستان نے وزیر اعظم کو اہم صوبائی امور پر بریفنگ دی، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی ہماری حکومت کی ترجیح رہے گی،بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کو صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی.
اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان عبد القدوس بزنجو، سردار اختر مینگل اور اسعد محمود نے شرکت کی،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صوبے میں امن کی صورتحال باعث اطمینان ہے، امن و استحکام کے لئے وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔