قومی کانگریس

سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے اجلاس میں چینی صدر منتخب

بیجنگ (لاہورنامہ) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے گوانگ شی جوانگ قومیت کے خود اختیار علاقے کے علاقائی کانگریس کے اجلاس میں سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے نمائندے منتخب کئے گئے۔

سی پی سی کے جنرل سیکرٹری اور ملک کے صدر مملکت شی جن پھنگ کا نام گوانگ شی انتخابی علاقے کے امید واروں میں شامل ہے۔ وہ بائیس تاریخ کی صبح کو منعقدہ کانگریس میں متفقہ ووٹ سے سی پی سی کی 20 ویں قومی کانگریس کے نمائندے منتخب ہوئے۔ یہ اجلاس 21 سے 22 اپریل کے درمیان منعقد ہوا.

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کانگریس میں شریک نمائندوں کے مطابق شی جن پھنگ کا نمائندے کے طور پر انتخاب گوانگ شی میں سی پی سی کے 25 لاکھ سے زائد ارکان کی مشترکہ خواہش سے مطابقت رکھتا ہے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوانگ شی میں آباد 5 کروڑ 70 لاکھ عوام صدر مملکت شی جن پھنگ کا احترام کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ شی جن پھنگ کی رہنمائی میں مزید روشن مستقبل کے لیے بھرپور کوشش کرنے کے خواہاں ہیں۔