چائنا اسپیس ڈے 2022

چین میں 2022 ایرو اسپیس کے شعبے کا مصروف سال ہوگا

بیجنگ (لاہور نامہ)”چائنا اسپیس ڈے 2022″ کی افتتاحی تقریب کا آن لائن انعقاد کیا گیا ہے ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چین کی نیشنل اسپیس ایجنسی کی جاری کردہ اطلاعات کے مطابق سال 2022 چین کے ایرواسپیس کے شعبے کا مصروف ترین سال ہے۔

اس سال آنے والے دنوں میں بہت سی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ چینی خلائی اسٹیشن کا مدار میں تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا؛ چاند کی تحقیق کے منصوبے کے چوتھے مرحلے اور دیگر اجرام فلکی پر تحقیق کا کام آگے بڑھا جائے گا۔

چین کی نیشنل اسپیس ایجنسی کی نائب سربراہ کے مطابق چین چھانگ عہ نمبر ۶، نمبر ۷ اور نمبر ۸ڈیٹیکٹروں کو خلا میں روانہ کرے گا۔

ان میں سے چھانگ عہ نمبر ۶ ڈیٹیکٹر کے ذریعے چاند کے عقبی حصے سے نمونے اکھٹے کئے جائیں گے۔