حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کی وزارت اعلی کے حلف میں تاخیر پرنئی درخواست دائر

لاہور(لاہورنامہ)وزارت اعلی کے حلف میں تاخیر پرنو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے نئی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی ۔حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے، صدر، چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔استدعا ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔