دانشورانہ املاک

چین ایک بڑے دانشورانہ املاک کے حامل ملک کی سمت میں گا مزن

بیجنگ (لاہورنامہ)چینی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے متعلقہ اعداد و شمار کے مطا بق 2021 میں چین میں پی سی ٹی بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد مسلسل تین سالوں تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہی۔

عالمی جدت طرازی کے انڈیکس میں چین کی درجہ بندی گزشتہ پانچ سالوں میں تیزی سے بہتر ہوئی ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق 26
اپریل عالمی یومِ دانشورانہ املاک کے طور پر منا یا گیا۔ ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی طرف سے جاری کردہ "گلوبل انوویشن انڈیکس رپورٹ” میں، چین کی درجہ بندی 2017 میں 22ویں سے بڑھ کر 2021 میں 12ویں نمبر پر آ گئی ہے، جو درمیانی آمدنی والی معیشتوں میں پہلے اور دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں سر فہرست ہے۔

چین کی دانشورانہ املاک کی ترقی کی کامیابیوں کو بین الاقوامی برادری نے مثبت انداز میں سراہا ہے۔ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن نے کہا کہ چین کی درجہ بندی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جدت کا عالمی جغرافیائی نمونہ مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔