شیخ رشید

مئی کا مہینہ ہنگامہ خیز ہوگا، استعفے لیے اور دیئے جاسکتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں عید کے بعد اگلا مہینہ مئی کا ہنگامہ خیز ہوگا،استعفے لیے بھی جاسکتے ہیں اور دیئے بھی جاسکتے ہیں، مسائل کا واحد حل الیکشن ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے دبائو پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبر کھو دے گی، سبسڈی ختم کرنے سے حکومت مخالف تحریک کو زبردست ایندھن فراہم ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان روس سے 30فیصد سستی گیس گندم اور پیٹرول لینے جا رہا تھا، اس اقدام سے عوام کو بڑا ریلیف ملتا اور مہنگائی میں کمی آتی۔

سابق وزیر نے کہا کہ سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی گیس، پیٹرول، گندم سے محروم کر دیا گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ مسائل کا واحد حل الیکشن ہے، جتناجلدی اسے مکمل کرلیا جائے اتنا ملک کیلئے بہتر ہوگا۔