مجاہد عبد الرسو ل

روزہ بندہ مومن کی ڈھال ہے جو اسے گناہوں سے بچاتا ہے، مجاہد عبد الرسو ل

لا ہور(لاہورنامہ) سنی تحریک مغل پورہ یو نٹ کے زیراہتمام نیو میا ں آ ٹو شاپ پر پار ٹی رہنما ئو ں کے اعزاز میں افطار پار ٹی کااہتمام کیا گیا.

جس میں کرامت علی ٹھیکیدار،میا ں عثمان ،میاں نومی،میاں نیامت،ملک علی،محمد سرور فر یدی، عبد النبی قادری اور علامہ سر فراز سیا لو ی سمیت دیگر نے خصو صی طور پر شرکت کی جبکہ تقر یب کے مہمان خصو صی سنی تحریک پنجاب کے صدر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری تھے۔

اس مو قع پر تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے علامہ مجاہد عبد الرسو ل نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک مسلمانوں کیلئے خاص تحفہ ہے، روزہ بندہ مومن کی ڈھال ہے جو اسے گناہوں سے بچاتا اور نیک و صالح اعمال کی طرف رغبت دلاتا ہے،رمضان نیکیوں کاموسم بہارہے کہ اللہ تبارک وتعالی ہرنیکی کا ستر، ستر گناہ زیادہ اجروثواب عطا فرماتا ہے۔

انہو ں نے مزید کہاکہ رمضان المبارک ہمیں نیکیاں حاصل کرنے کیساتھ ساتھ حق وسچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے اسی مہینہ میں معرکہ بدر ہوا یہ مہینہ صرف انسانی تزکیہ نفس کا نام ہی نہیں بلکہ ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا بھی درس دیتا ہے تاریخ اسلام میں اکثر فتوحات ماہ رمضان میں ہوئی ہیں اس لیے ہمیں بھی حق وسچ کی بالادستی کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا۔ انہو ں نے کہاکہ رمضان المبارک میں روزے رکھنے کا اصل مقصد یہ اپنی پوری زندگی کو اللہ اور اسکے رسو لۖ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ڈھالنا ہے .

مسلمان اس ماہ مقدس میں معاشرہ بہتر بنانے کی سعی کریں قرآن کریم سے تعلق جوڑیں اور اسی تعلیمات کے سانچے میں اپنی شخصیت کو ڈھالیں، والدین نہ صرف خود اعمال صالح کو اولین ترجیح دیں بلکہ بچوں کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں۔