لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر کے عہدے پر رہنے کے مزید اہل نہیں رہے ہیں۔
صدر کے بعد گورنر پنجاب نے بھی عدالتی فیصلے کی دھجیاں اڑادی ہیں۔پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ 27روز سے بغیر وزیر اعلیٰ کے ہیں۔پنجاب جیسے صوبے کا اس وقت کوئی والی وارث نہیں ہے۔عمران خان ،عمر چیمہ اور پرویز الہی اپنے انا کی تسکین کےلئے آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں۔حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ منتخب ہونا عمران خان کےلئے بدہضمی بن چکا ہے۔
آج نہیں تو کل حمزہ شہباز پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھالیں پھر سب سے پہلا نمبر عمر سرفراز اور پرویز الہی کا بھی ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا جو شخص عدالتوں کے فیصلے اور آئین پاکستان کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے ملک میں انقلاب لانے کی باتیں کررہا ہے ۔جیسا انقلاب 2018میں ملک میں آیا قوم دوبارہ ایسے انقلابی لیڈر کو جوتے مار کر نکالے گی۔
اب عمران خان کو جمہوریت کا درد بہت ستا رہا ہے۔چار سال ملک پر ایک ڈکٹیٹر کی طرح حکومت کرنے کے بعد خود کو بہت بڑا پارسا ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے۔عوام سے روٹی چھین کر کونسا نیا پاکستان بنانا تھا ؟