اسلام آ باد (لاہورنامہ ) سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز نے رمضان میں شر پھیلانے کا این او سی لیا ہوا ہے۔
شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج ہماری تاریخ نے صحافت کے نام پر ایک اور بے غیرتی دیکھی، گجرات سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کا نام بشری بی بی ہے اس کی طلاق کی خبر کو خاتون اول کے ساتھ جوڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بغیرتوں کو شرم نہیں آتی کہ عمران خان کی مخالفت میں کیا ہر بشری نام کی ماں بیٹی پر حملہ آور ہوں گے ۔ شہباز گل نے کہا ہے کہ کوئی تو غیرت مند ہوگا ان اداروں میں کیا ان کا فرض نہیں ایسے بے غیرت لوگوں کا محاصرہ نہیں کرنا چاہیے، ڈریں اس دن سے جس دن پبلک آپکا احتساب کرے گی۔
سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ پہلے اپنے لفافوں سے گھٹیا جھوٹی ایڈیٹڈ وڈیو پھیلائی پھر اس پر پروپیگنڈا کر رہی ہیں، کس قدر مکار اور جھوٹی عورت ہیں آپ، یقیننا آپ کی ساس بیچاری تو آپ سے پناہ مانگتی ہو گی، آپ تو وہ سپیشل شیطان ہیں جس نے شاید رمضان میں شر پھیلانے کا این او سی لیا ہوا ہے۔