بیجنگ (لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اجلاس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ کیپٹل ، سوشلسٹ مارکیٹ اکانومی میں پیداوار کا اہم عنصر ہے اور نئے عہد میں چین میں مختلف قسم کے کیپٹل کی مثبت ترقی بڑی اہمیت کی حامل ہے اور بطور پیداواری عنصر ، اس کے مثبت کردار کو بروئے کار لایا جانا چاہیئے۔
ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نےکہا کہ کیپٹل مارکیٹ کی اصلاحات کو گہرائی تک پہنچایا جائے گا،کیپٹل مارکیٹ کے بنیادی نظام اور کیپٹل کی کارگردگی کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ مختلف اقسام کے کیپٹل کی ترقی کے لیے مزید گنجائش پیدا ہو۔
جائیداد کے حقوق کے تحفظ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا،مساوی مسابقت کی پالیسی کا نفاذ کیا جائے گا اور مساوات،منصفانہ مسابقت اور کھلے رویے پر مبنی منڈی تشکیل دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ایک بہتر کاروباری ماحول سے مزید بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا اور بیرونی ممالک میں چین کی سرمایہ لگانے کی حمایت کی جائے گی۔