بیجنگ (لاہور نامہ)چائنا انٹرنیشنل چائنیز ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہےکہ "کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی شٹل وین پر دہشت گردانہ حملے کے بعد متعلقہ معاملات سے نمٹنے کے لیے فاؤنڈیشن 5 لاکھ چینی یوان کے ساتھ خصوصی فنڈ”قائم کرے گی
تاکہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ اور جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی مدد کی جاسکے ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ چائنا انٹرنیشنل چائنیز ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرِ نگرانی ہیں۔
واضح رہے کہ
کراچی میں جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی شٹل وین کیمپس میں دہشت گردوں کے حملے کا شکار ہوئی، جس میں تین چینی اساتذہ اور پاکستانی ڈرائیور ہلاک جب کہ ایک چینی معلم سمیت متعدد پاکستانی اہلکار زخمی ہوئے۔