زلفی بخاری

رانا ثنا اللہ، قوم کو آپس میں لڑانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،زلفی بخاری

اٹک(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خود دہشت گرد ہیں، قوم کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف 18قتل کی ایف آئی آرز درج ہیں ، وزیر داخلہ مسلمان کو مسلمان سے لڑانے کی سازش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے کارکن مقدمات سے ڈر جائیں گے اور باہر نہیں نکلیں گے یہ اس کی غلط فہمی ہے ۔عمران خان واحد لیڈر ہے جس نے اسلامو فوبیا پر آواز اٹھائی۔