اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی خراب کارکردگی نے ملک کو معاشی طور پر اندھیروں میں ڈال دیا.
مسلم لیگ (ن) انتقام اور نفرت کی سیاست کے بجائے عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خراب کارکردگی نے ملک کو تنہا اور معاشی طور پر اندھیروں میں ڈال دیا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔اس سے قبل سی پیک سیکیورٹی پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت دی۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کو قومی معیشت میں کلیدی اہمیت حاصل ہے.
سوشل میڈیا پہ ملک دشمن نظریات کا مقابلہ مضبوط متبادل بیانیے سے ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ قومی بیانیے کی ترویج کے حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات کا کردار بہت اہم ہے، ریاست کی طرف سے مؤثر بیانیہ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول سیاسی قیادت کو ملکر بلوچستان کی محرومی دور کرنے کے لئے قدم اٹھانے ہیں۔