قانون پر عمل

گھیراؤ جلاؤ اورمار دھاڑ والے شرپسندوں کو قانون پر عمل کرنا پڑے گا، سعد رفیق

لاہور (لاہورنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوسروں کو تماشا بنانے والا خود تماشا بن رہا ہے‘30 مئی تک روزانہ توشہ خان کے ہر حملے ہر جْملے کا جواب بھی ملے گا اور سوال بھی ہوگا.

اپنے پیچھے معیشت ،جمہوریت ، معاشرت اورسیاست کے جنازے چھوڑ کر سونامی اْتر چکی ہے، گھیراؤ جلاؤ اورمار دھاڑ والے شرپسندوں کو قانون پر عمل کرنا اور تہذیب بہرحال سیکھنا ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ 30 مئی تک روزانہ توشہ خان کے ہر حملے ہر جْملے کا جواب بھی ملے گا اور سوال بھی ہوگا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں لیگی رہنما لکھتے ہیں کہ اب وکٹ پر اکیلے نہیں کھیلیں گے، دوسروں کو تماشا بنانے والا خود تماشا بن رہا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے پیچھے معیشت ،جمہوریت ، معاشرت اورسیاست کے جنازے چھوڑ کر سونامی اْتر چکی ہے، گھیراؤ جلاؤ اورمار دھاڑ والے شرپسندوں کو قانون پر عمل کرنا اور تہذیب بہرحال سیکھنا ہوگی۔