بیجنگ (لاہور نامہ) چند روز قبل سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے موجودہ اقتصادی صورتحال اور اقتصادی امور پر غور کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا۔
اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق متعدد اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام اور سالانہ متوقع اقتصادی اور سماجی ترقیاتی اہداف کے حصول کے تناظر میں، چین مستحکم بیرونی تجارت اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے پراعتماد ہے ۔
چین عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے اور کھلی عالمی معیشت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا ۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں سال مارچ کے آخر تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.188 ٹریلین امریکی ڈالر تھے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ چین مصنوعات کی تجارت کی مجموعی مالیت کے اعتبار سے بھی مسلسل کئی سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے جو 2021 میں 30 فیصد شرح اضافہ کے ساتھ 6.05 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔
چائنا سینٹر فار انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینجز کے نائب صدر چانگ شیاؤ چھیانگ نے اسی روز منعقدہ ایک سیمینار میں نشاندہی کی کہ مذکورہ اہم اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین پر حالیہ منفی اثرات کے باوجود چین کے پاس بیرونی تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانے اور اسےمستحکم کرنے کے لیے کثیر اسٹریٹجک سازگار عوامل بدستور موجود ہیں۔