گرین بیلٹ،

گرین بیلٹ، درخت اور پودوں کو موسم کی شدت سے بچاؤ کیلئےکام جاری ہے، منیب الرحمن

لاہور(لاہورنامہ)پی ایچ اے اور فلوریکلچر کے زیر اہتمام مسلم ٹاؤن موڑ کینال روڈ پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے منیب الرحمن اور ڈائریکٹر ایڈمن بابر صاحب دین،چیئرمین سعادت منیر،آرگنزائنرمسز عقیلہ سعید، مسز شاد مسعود، مسز شاہینہ نصیر، مسز رحانہ بارے، مسزنگہت خاور، مسز شاہین نجم، ڈاکٹر شازیہ نصرین، مسز ذکیہ صدیقی، مسز د سمیت پی ایچ اے افسران اور فلوریکلچر کی خواتین نے گرین بیلٹ میں پودے لگائے۔

اس موقع پر شجرکاری مہم کے تحت کینال روڈ پر گرین بیلٹوں میں 500 جامن، آم، امردود سمیت دیگر پھلدار درخت اور پودوں لگائے گئے۔ درختوں، پودوں اورگرین بیلٹوں کی نگہداشت اور شجرکار ی کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے کی افسران کو سخت ہدایات کرتیہوئے کہا کہ شجر سے محبت انسانیت سے محبت ہے۔ موسم کی شدت میں درخت انسانوں اور جانداروں کیلئے راحت بخش ماحول فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے شہریوں میں درختوں، پودوں کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے منیب الرحمن نے کہا کہ گرین بیلٹ، درخت اور پودوں کو موسم کی شدت سے بچاؤ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر نگہداشت کا کام جاری ہے۔ درختوں، پودوں اور گرین بیلٹوں کی نگہداشت پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔