اسلام آ باد (لاہورنامہ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث عالمی سطح پر 40 کروڑ افراد بیروزگار ہوئے۔
گروپ آف فرینڈز کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گروپ آف فرینڈز کے اجلاس میں شرکت کرنا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین سے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کے عوام چین کے معاشی اور بین الاقوامی سطح پر تعلقات کے معترف ہیں، سی پیک پاکستان چین کا اہم اقتصادی راہداری منصوبہ ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی وبا کورونا نے پاکستان چین سمیت دنیا بھر میں معاشی سطح پر نقصان پہنچایا، کورونا وبا کے باعث عالمی سطح پر 40 کروڑ افراد بیروزگار ہوئے۔