حماد اظہر

اس وقت معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی طرف جارہی ہے، حماد اظہر

اسلام آ باد (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی طرف جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ تباہی کی طرف جا رہی ہے، ہر دن روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ روزانہ کریش کرتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لوڈشیڈنگ بڑھتی ہے، مہنگائی میں اضافہ اور کاروبار برباد ہو گئے ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ یہ وہی معیشت ہے جس میں دو ماہ پہلے تک استحکام تھا اور 5.5 فیصد سے ترقی کررہی تھی۔