مریم نواز

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دینگے،مریم نواز

اسلام آباد(لاہورنامہ)نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز نے سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے جلسے اور کارکنوں پر پولیس تشدد کے حوالے سے کہا ہے کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دینگے.

پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے‘کئی روز سے مسیحی برادری پی ٹی آئی کے جلسے کیخلاف سراپا احتجاج ہے ،چرچ کے گراونڈ میں جلسہ مسیحی برادری کی عبادت گاہ کی توہین ہے‘اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو ۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے۔

مریم نواز کاکہنا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،کئی روز سے مسیحی برادری پی ٹی آئی کے جلسے کیخلاف سراپا احتجاج ہے ،چرچ کے گراونڈ میں جلسہ مسیحی برادری کی عبادت گاہ کی توہین ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے ،مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہار ا حق ہے نہ تمہیں اس کی اجازت دیں گے۔اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔ اسکے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟