اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی پر کہنا ہے کہ نااہل فاشسٹ ، کرپٹ چوروں کو عوام جلسے کیلئے جگہ نہیں دینا چاہتے۔
مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ عوام پی ٹی آئی کو جگہ نہیں دینا چاہتی تو اس میں حکومت کہاں سے آ گئی ،ان کا کہنا تھا کہ اگرعوام آپ کو نجی ملکیتی جگہ دینے کیلئے تیار نہیں تو اس میں رانا ثنااللہ کا کیا قصور ہے ؟، مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ چاہتے ہیں کہ راننا ثنا اللہ زبرستی نجی ملکیت میں جلسے کی اجازت دیں ، عمران خان صاحب عوام آپ کی غلام نہیں ہے۔