بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤلی جیان نے پریس کانفرنس میں نشاندہی کی ہے کہ چونکہ امریکہ نے چین کے پختہ مؤقف کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک چین کے اصول پر عالمی برادری کے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی ہے اور تائیوان کو انسداد وبا کی عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے پر اصرار کیا ہے۔
اس لیے چین انسداد وبا کی دوسری عالمی ویڈیو سمٹ میں نہیں شرکت کرے گا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چاؤ لی جیان نے کہا کہ چین ان تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے جو عالمی برادری کو اس وبا کے خلاف متحد اور سائنسی انداز میں لڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں، تاہم وبا کے نام پر کسی بھی ملک میں سیاسی جوڑ توڑ کی مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "وبا کے پھیلنے کے بعد سے، چین نے بنی نوع انسان کے لیے صحت کے ہم نصیب معاشرے کا تصور پیش کیا اور عالمی وبا کی روک تھام اور کنٹرول میں مدد فراہم کی۔ فی الحال کووڈ-۱۹ کی وبا اب بھی پوری دنیا میں پھیل رہی ہے، اور دنیا کے تمام ممالک کو اس سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چین بین عالمی برادری کے ساتھ اس وبا کو جلد از جلد ختم کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔”