فیصل کریم کنڈی

عمران خان کو اپنی جان کا نہیں بلکہ جیل جانے کا خطرہ ہے، فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان (لاہورنامہ)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کو جان کا نہیں بلکہ جیل جانے کا خطرہ ہے. بلاول ہاؤس جمہوریت کی علامت اور جمہوریت کا تحفظ کرتا رہے گا.

2پولیس اہلکار دیکھ کر دیوار پھلانگ کر بھاگنے والا خود کو لیڈر سمجھتا ہے‘ عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا ہے جو بھینسا کانچ کے گھر کا کرتا ہے‘ عمران خان کو جیل میں حوروں والا ٹیکہ ہر گز نہیں ملے گا‘رانا ثناء اللہ انہیں جیل میں بھرپور سیکورٹی فراہم کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے علی زیدی کو ان کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ہاؤس جمہوریت کی علامت ہے اور جمہوریت کا تحفظ کرتا رہے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دو پولیس اہلکار دیکھ کر دیوار پھلانگ کر بھاگنے والا خود کو لیڈر سمجھتا ہے، عمران خان نے ملک کا وہ حشر کیا ہے جو بھینسا کانچ کے گھر کا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ انہیں جیل جانے کا خطرہ ضرور ہے ، عمران خان کو جیل میں حوروں والا ٹیکہ ہر گز نہیں ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ انہیں جیل میں بھرپور سیکورٹی فراہم کرینگے۔