چاو لی جیان

چین کی امور سنکیانگ کے حوالے سے امریکی رپورٹ مسترد، چاو لی جیان

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ امریکہ کی وزارت خارجہ نے کئی ایسی بے بنیاد رپورٹس پیش کی ہیں جو سنکیانگ میں جبری مشقت، حراستی کیمپ وغیرہ جیسے ” جھوٹ” سے بھری ہوئی ہیں۔

ان کا مقصدسنکیانگ سے متعلق بہتان تراشی سے چین کی ترقی کو روکنے کی ناکام کوشش ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چاو لی جیان نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ ابھی حال ہی میں امریکی وزارت داخلہ کی تحقیقی رپورٹ میں ملک میں آبائی باشندوں کے بورڈنگ اسکولوں میں جبری تنہائی اور ثقافتی نسل کشی کا اعتراف کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں میں امریکہ نے کم از کم چون ممالک اور علاقوں میں سیاہ حراستی مراکز قائم کئے ہیں ، جہاں لاکھوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔چاو لی جیان نے کہاکہ اس وقت سنکیانگ استحکام کی راہ پر گامزن ہے ، معاشی ترقی ہورہی ہے ، عوامی زندگی خوشحال ہو رہی ہے اور مختلف قومیتوں کے جائز حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جا رہا ہے۔