مزدور کارڈ

مزدور کارڈ، سندھ حکومت اور نادرا کے درمیان معاہدہ ، سعید غنی

کراچی (لاہورنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ مزدوروں کیلئے اسمارٹ کارڈ کا انتخاب کیا ہے.سندھ حکومت کے اربوں روپے عدالتوں میں پڑے ہیں.

پیسہ ہمارے پاس آئے گا توغریبوں پرخرچ کریں گے، پیپلزپارٹی نے پہلے بھی کام کیا آگے بھی کرے گی، سندھ حکومت اورنادرا کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے، معاہدے کے تحت مزدور کارڈ بنانے کا کام نادرا کے ذمہ ہے۔

سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدورکارڈ پروجیکٹ کیلئے نادرا نئی بھرتیاں کرے گا، پہلے مرحلے میں ہم نے نادرا کے ساتھ ڈیٹا شیئرکیا ہے، ڈیٹا انٹری آپریٹرکی ذمہ داری بھی نادرا کو دیدی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ مزدوروں کوجوکارڈ دے رہے ہیں اس میں ہیلتھ سرفہرست ہے، ہمارے پاس5 بڑے اسپتال اور 42 ڈسپنسریز ہیں.

صوبے میں کام کرنے والے ہرمزدورکو یہ سہولت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوا 6 لاکھ کے بعد مزید لوگوں کی رجسٹریشن کریں گے، یہ پروجیکٹ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے بڑا ہے، اسمارٹ کارڈ جسے ملے گا وہی اسکا اے ٹی ایم کارڈ بھی ہوگا۔ سعیدغنی نے کہا ہے کہ مزدوروں کیلئے اسمارٹ کارڈ کا انتخاب کیا ہے.

سوا6لاکھ لوگوں کواسمارٹ کارڈ ایشو کرنا پہلا ٹارگٹ تھا، اس حوالے سے جدید سسٹم کسی صوبے کے پاس نہیں، ہمارے پاس اس وقت سوا6لاکھ کے قریب صنعتی ورکرز رجسٹرڈ ہیں۔