ذوالفقار علی زلفی

الحمراء اپنے ہر شعبہ میں جدید خطوط پر استوار ہو رہا ہے، ذوالفقار علی زلفی

لاہور (لاہورنامہ) محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب کے اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ایڈیشنل سیکرٹری ثقافت فرحت جبیں نے صدارت کی۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اہم امور پر بریف کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ثقافت فرحت جبیں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں میں جدت ٗ پائیدار ثقافتی ترقی کی ضامن ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب ،محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب فرحت جبین نے کہا کہ موثر نتائج کے حامل منصوبے بنائے جائیں ،جاری سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء اپنے ہر شعبہ میں جدید خطوط پر استوار ہو رہا ہے۔اجلا س میں ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ فائزہ ،ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغری صدف،ڈائریکٹر پکار ابرار عالم،ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب منصور آفاق نے شرکت کی۔محکمہ کے دیگر ماتحت اداروں کے نمائندگان نے بھی اجلا س کو اپنی قیمتی آراء سے آگا ہ کیا۔