چینی کونسل

چینی کونسل کے قیام کی سالگرہ، بیجنگ تجاویز آف گلوبل ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ پروموشن سمٹ کا اجراء

بیجنگ (لاہورنامہ) بین الاقوامی تجارت کے فروغ کی چینی کونسل کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی۔اسی مناسبت سے بیجنگ میں تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کی خاطر عالمی سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔

سمٹ کا موضوع رہا ” تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کی طاقت اور کھلے پن پر مبنی اشتراکی ترقی کا فروغ ” ۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) اور 59 ممالک اور خطوں کے کاروباری حلقوں کے نمائندوں نے سنجیدہ تبادلوں اور بات چیت کے ذریعے ایک وسیع اتفاق رائے حاصل کیا اور بیجنگ تجاویز آف گلوبل ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ پروموشن سمٹ کا اجراء انہی کوششوں کا ثمر ہے۔

مذکورہ تجاویز سے وبا کے چیلنجوں کا مشترکہ طور پر جواب دینے کے لیے اپیل کی گئی ہے کہ وبا پر سیاست کی مخالفت کی جائے، صحت کے شعبے میں تعاون کو جامع طور پر گہرا کیا جائے، اور مشترکہ طور پر اسے فروغ دیا جائے تاکہ عالمی سطح پر اہم طبی مصنوعات جیسے ویکسین کی منصفانہ تقسیم اور متوازن تجارت کی ضمانت دی جا سکے۔

تمام فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ عالمی معیشت کے استحکام اور بحالی کو فروغ دینے میں حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کریں۔ علاوہ ازیں جدت کو فعال طور پر فروغ دیں، اور ڈیجیٹل، مربوط، اور انٹیلی جنٹ تبدیلی اور انضمام کے ذریعے نئی ٹیکنالوجی، نئی مصنوعات، اور نئے فارمیٹس کی ترقی کو آگے بڑھائیں، تاکہ سائنسی اور تکنیکی تہذیب تمام ممالک کے لوگوں کو فائدہ پہنچا سکے۔