بیجنگ (لاہورنامہ) سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے نان جنگ یونیورسٹی میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرکے وطن واپس آنے والے نوجوان اسکالرز کو ایک جوابی خط بھیجا جس میں ان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کی گئیں۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ لوگ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی ہمہ جہت طریقے سے تعمیر اور چینی قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کے چینی خواب کو تعبیر دینے میں فعال طور پر حصہ ڈالیں گے.
نان جنگ یونیورسٹی کا پیشرو سان جیانگ نارمل اسکول تھا، جو 1902 میں قائم کیا گیا تھا اور اسے سرکاری طور پر 1950 میں نان جنگ یونیورسٹی کا نام دیا گیا تھا۔