راجہ وسیم حسن

گوادر اور اس کا مرکز بننے سے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا، راجہ وسیم حسن

لاہور(لاہورنامہ)تاجر رہنما چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آئرن و سٹیل فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریزپاکستان و صدر لوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے چین، پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کو تین ملکوں چین،پاکستان اور ترکی کے درمیان توسیع دینے کی تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو چین پاکستان اور ترکی کے درمیاں توسیع دینے سے تینوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا.

تینوں ملک اس صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں سی پیک منصوبہ علاقائی روابط کے فروغ کیلئے انتہائی اہم ہے اور گوادر اس کا مرکز بننے سے ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔ راجہ وسیم حسن نے کہاکہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان اپنی تجار ت اور نقل و حمل کے رابطے وسیع کرکے دنیا کیلئے اپنے دروازے کھول دیے ہیں گوادر بندرگاہ سے تیز ترین ترسیل سے پاکستان کی دنیا بھر میں برآمدات میں اضافہ دوسرا مرحلہ صنعتی ترقی اور سالانہ پیداوار میں اضافہ کا بڑا ذریعہ ہوگا .

جس سے پاکستان صنعتی لحاظ سے ایک اہم ملک بن جائے گا۔ترکی مسلم دنیا کا اہم ملک ہے۔سی پیک میں شمولیت سے دنیا بھر کے مسلم ممالک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔