مریم نواز

عمران خان کو اسلام آباد آنے دیں ،دیکھتے ہیں ان میں کتنا دم ہے،مریم نواز

اسلام آ باد (لاہورنامہ) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد آنے دیں، دیکھتے ہیں کتنا دم ہے۔

بدھ کو تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق بیان میں مریم نواز نے کہ کہ عمران خان احتجاج کی آڑ میں خونی کھیل تماشا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اسلحہ اور آنسو گیس کے شیل جمع کررکھے ہیں، ملک کو کسی صورت سری لنکا نہیں بننے دیں گے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ٹی آئی عہدیداروں زبیر نیازی اور بجاش نیازی کی گاڑیوں سے اسلحہ ملا، یہ نام نہاد لانگ مارچ کا بدصورت چہرہ ہے، ان کے ارادے عیاں ہو چکے۔