اسلام آباد(لاہورنامہ)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دھونس سے غیر آئینی وزیر اعلیٰ مسلط ہے۔
شاہ محمود قریشی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں پرامن شہریوں پر پولیس تشدد کیا گیا جو کہ قابل مذمت ہے ،پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔
انہوں نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ بننے سے متعلق کہا کہ پی ٹی آئی غیر آئینی اقدامات کیخلاف عدالت سے رجوع کر رہی ہے۔