لاہور(لاہورنامہ) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں یوم تکبیر کی مناسبت سے جاری نمائش ” ڈے آف گریٹی ٹیوڈ” اختتام پذیر ہوگئی۔ اس حوالے سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زید ی کی الحمراء آرٹ گیلری میں نمائش کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقارعلی زلفی نے استقبال کیا۔پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے آرٹسٹوں کا کام دیکھا،اپنی گفتگو میں نوجوانوں کو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ الحمراء میں آرٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے، ایٹمی جوہری طاقت ہونا اعزاز ہے،نوجوان اپنے وطن کو عزیز تر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقارعلی زلفی نے اس موقع پر کہا کہ آرٹ کاایک اہم مقصد قومی ایشو کو نمایاں کرنے ،انکا حل پیش کرنے میں معاونت کرنا ہے،پاکستان کو قائم و دائم رکھنے میں ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے،یوم تکبیر کی مناسبت سے مقابلہ مصوری اور نمائش دیکھنے والوں کو تادیر یاد رہے گا۔