اسلام آباد(لاہورنامہ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3روپے 99پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ، اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا ۔
منگل کو ڈسکوز کے اپریل کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا میں سماعت ہوئی بجلی کی قیمت میں 4روپے 5پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت کی گئی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3روپے 99پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی نیپرا نے منظوری فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ۔
نیپرا اتھارٹی فیصلہ بعد میں جاری کریگی اور بجلی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی ،نیپرا اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈیٹا کی ابتدائی جانچ پڑتال کے مطابق تین روپے ننانوے پیسے بنتا ہے مارچ کا ایف سی اے صارفین سے دوروپے چھیاسی پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا ۔ اپریل کا ایف سی اے مارچ کی نسبت ایک روپے تیرا پیسے جون میں زیادہ چارج کیا جائیگا ۔
نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق ایک ماہ بعد ہوگا ،جس کو صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہوگا ،اتھارٹی ڈیٹا کے مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنی تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی ۔