لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 200 ارب کی سبسڈی مستحق افراد تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعلی پنجاب نے لکھا کہ پنجاب کے شہریوں کیلئے سہولت اور آسانی میرا عزم ہے اور یہی میری ہدایات ہیں۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں حمزہ شہباز نے کہا کہ تمام افسران کیلئے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف نتیجہ خیز کارروائی کیلئے پولیس اور سپیشل برانچ کو خصوصی احکامات دے دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 200 ارب کی سبسڈی مستحق تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے، جس میں غفلت کی گنجائش نہیں۔