بیجنگ (لاہورنامہ) یکم جون سے چین میں دلدلی علاقوں کے تحفظ کا پہلا قانون باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔ جنگلات اور گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے تحت دلدلی علاقے کے انتظامی شعبے کے نائب سربراہ باؤ دامینگ نے کہا کہ دلدلی علاقے کے تحفظ کے قانون سے چین میں حیاتیاتی تحفظ کے نظام کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
سال ۲۰۱۲ سے چین نے کل ۱۶۹۰ کروڑ یوآن مختص کرتے ہوئے دلدلی علاقوں کے تحفظ کے ۳۴۰۰ منصوبوں پر عمل کیا ہے اور حالیہ برسوں میں ان علاقوں کے تحفظ کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
بین الاقوامی اہمیت کے ۶۴ اور قومی اہمیت کے ۲۹ دلدلی علاقوں کا تعین کیا گیا ہے اورقدرتی ذخائر کے ۶۰۰ سے زیادہ علاقے اور ،۱۶۰۰ سے زیادہ پاکس قائم کیے گئے ہیں نیز دلدلی علاقوں کے تحفظ کی شرح پچاس فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔
چودہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کے اواخر تک یعنی سال ۲۰۲۵ تک چین میں دلدلی علاقوں کے تحفظ کی شرح کو ۵۵ فیصد تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔