اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت ملک میں روزگار کے مواقع اور صنعتوں کے قیام کو یقینی بنارہی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سْتاش گروپ کے بورڈ کے صدر محرم یِلمز کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ستاش گروپ ترکی کی جانب سے پاکستان میں ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا ۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ پاکستانی حکام کو ستاش گروپ سے بھروپور تعاون کی ہدایات جاری کیں۔شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پچھلے چار سال میں سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل کی گئیں رکاوٹوں کا سد باب کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں روزگار کے مواقع اور صنعتوں کے قیام کو یقینی بنارہی ہے۔