لاہور: اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سابق وزیراعظم نوازشریف سے شہبازشریف اور مریم نواز نے جناح ہسپتال میں طویل ملاقات کر کے نوازشریف کے جیل واپس جانے سے متعلق مشاورت کی ۔
پیر کو نوازشریف سے شہبازشریف اور مریم نوا ز نے طویل ملاقات کی جس میں ان کے جیل واپس جانے سے متعلق مشاورت کی گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی جیل واپسی کیلئے محکمہ داخلہ اورمیڈیکل بورڈکی مشاورت ہوئی،میڈیکل بورڈکانوازشریف کوڈسچارج کرنے سے متعلق اجلاس بھی ہوا میڈیکل بورڈسفارشات محکمہ داخلہ کوبھجوائےگا۔جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف درخواست ضمانت مستردہونے پرجیل واپسی کے خواہشمندہیں۔