داخلہ امتحان

چین میں کالج /یونیورسٹی داخلہ امتحان کا پہلا روز

بیجنگ (لاہورنامہ) آج سات جون چین میں کالج /یونیورسٹی کے داخلہ امتحان کا پہلا دن ہے۔ ملک بھر میں 11.93 ملین امیدوار کمرہ امتحان میں داخل ہو چکے ہیں، جن میں بیجنگ کے 48,000 سے زائد امیدوار بھی شامل ہیں۔

بیجنگ وقت صبح آٹھ بجے،نامہ نگار نے بیجنگ چنگ یوان اسکول کے امتحانی مرکز میں مشاہدہ کیا کہ امیدوار منظم طور پر کمرہ امتحان میں داخل ہو رہے ہیں۔یہ منظر روشن رنگوں سے بھرپور تھا جہاں بہت سے لوگ سرخ لباس میں ملبوس تھے، ہر ایک کی یہی دلی تمنا ہے کہ امیدوار امتحان میں بے مثال کامیابی حاصل کریں اور امتحان کا انعقاد بھی ہموار طور پر ہو۔