لاہور (لاہورنامہ) سابق صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور انتظامی امور باہمی تعاون چلانے پر غور ہوا۔
اس موقع پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، شرجیل میمن، صوبائی وزرا علی حیدر گیلانی، حسن مرتضی، عطا تارڑ ، ملک احمد علی اور سلمان رفیق بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد سابق صدر کی جانب سے مہمان وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔
ظہرانے میں مہمانوں کی دیسی کھابوں سے تواضع کی گئی۔واضح رہے کہ پنجاب میں (ن)لیگ کی حکومت بننے کے بعد آصف زرداری پہلی بار لاہور آئے ہیں۔