راجہ پرویز اشرف

ملکی ترقی کا خواب خواتین کی شمولیت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (لاہورنامہ)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا خواب خواتین کی شمولیت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،خواتین کے حقوق کے لیے دختر جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا.

اس وقت پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کا عمل جاری ہے، پارلیمان میں قانون سازی کے عمل میں خواتین کا فعال کردار ناگزیر ہے، انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کے لیے خواتین کی تجویز کا خیر مقدم کیا جائیگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمانی وویمن کاکس کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمانی وویمن کاکس پورے پاکستان میں خواتین کی ترجمانی کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمانی وویمن کاکس بغیر کسی سیاسی وابستگی کے ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی کا خواب خواتین کی شمولیت کے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی خواتین کی تمام شعبے ہائے زندگی میں شمولیت قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ خواتین اراکین پارلیمنٹ کا خواتین کے حقوق کیلئے قانون سازی کے عمل میں شمولیت قابل فخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ملک خواتین کے ترقی کے بغیر اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ خواتین کے حقوق کے لیے دختر جمہوریت محترمہ بے نظر بھٹو کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کا عمل جاری ہے، پارلیمان میں قانون سازی کے عمل میں خواتین کا فعال کردار ناگزیر ہے، انتخابی اصلاحات کی قانون سازی کے لیے خواتین کی تجویز کا خیر مقدم کیا جائیگا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ سیکرٹری کاکس شاہدہ رحمانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ امید کرتا ہوں شاہدہ رحمانی کی سربراہی میں وویمن کاکس اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ بطور اسپیکر پارلیمانی وویمن کاکس کے لیے میرا ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ سیکرٹری کاکس شاہدہ رحمانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کاکس اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ، سیکرٹری کاکس نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کاکس کے اہداف و اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔