بیجنگ (لاہور نامہ) چین میں یونیورسٹی کے داخلے کے امتحان کا آغاز ہو گیا، اور ملک بھر میں 1 کروڑ انیس لاکھ تیس ہزار طالب علم ا متحان میں شامل ہو رہے ہیں ۔
وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے تناظر میں چین کے متعلقہ محکموں اور پورے ملک کے طلباء نے مل کر امتحان کی ہمواری کے لیے محنت کی ہے ۔
رواں سال بیجنگ میں امتحان کے لیے کل 54,000 رجسٹرڈ طلبہ ہیں۔ تمام طلبہ کو "ٹیسٹ دینے” کو یقینی بنانے کے لیے 99 امتحان کی جگہوں کو قائم کرنے کے علاوہ، وبا کی وجہ سے کچھ کنٹرول علاقوں کے کئی ہوٹلوں اور اسکولوں میں خصوصی امتحان کی جگہیں بھی قائم ہوئیں ہیں ۔
وبا کی وجہ سے بند کنٹرول ایریا میں ایک کمرے میں ایک طالب علم بیٹھ سکتا ہے اور کم کنٹرول ایریا میں کمرہ امتحان میں ایک سے زیادہ افراد بیٹھ سکتے ہیں لیکن امتحانی نشستوں کے درمیان فاصلہ 2 میٹر سے کم نہیں ہو سکتا ۔
اس کے علاوہ ، چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں ملک بھر میں 14,559 خصوصی افراد کو اعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ دیا گیا ہے۔
رواں سال 10,000 سے زائد خصوصی افراد کو سہولیات اور مدد فراہم کی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، "13ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے دوران، کالج/ یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں "مناسب سہولت” کے لیے درخواست دینے والے خصوصی افراد کی تعداد میں سال بہ سال اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک بھر میں کل 57,500 خصوصی طلباء کو کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ دیا گیا، جو کہ "بارہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے مقابلے میں 50.1 فیصد زائد ہے۔