لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اب پاکستان کا گزرا ہوا کل بن چکے ہیں ۔عمران خان نے ملک مضبوط کرنے کی بجائے اپنا گھر اور دوست مضبوط کیے۔
بشری مانیکا اور فرح خان نے ساڑھے تین سال پنجاب پر حکومت کی۔تبدیلی حقیقت میں لوٹ مار کا ایک پروگرام تھی۔جس نے ملک و قوم کو لوٹا اور سمندر برد ہو گئی۔نوازشریف 2018میں چلتا ملک چھوڑ کرگئے عمران خان نے جاتے جاتے ہر ادارے کو بریک لگادی۔
اسوقت ایک بھی ایسا شعبہ نہیں جو درست سمت پر چل رہا ہو۔انہوں نے مزید کہا مہنگائی،لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری عمران خان کے تحفے ہیں ۔مسلم لیگ(ن) کی تاریخ گواہ ہے جب بھی اقتدار میں آئی ملک سے بحرانوں کا خاتمہ کیا۔
شہبازشریف کا انتظامی معاملات چلانے کا وسیع تجربہ ہے وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔اگلے چند ماہ تک ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوجائے گا اور انشاءاللہ جولائی میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہو جائے گی۔