شہباز شریف

آقا کریم ؐ کی حرمت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیراعظم نے اسپیکر سے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس میں ناموس رسالت ؐ پر بحث کرانے کی درخواست کردی.

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں۔دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ آقا کریم ؐ سے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔

بھارت میں ہونے والے اس قابل مذمت واقعے کے خلاف ایوان قرارداد منظور کرے،وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ؐ کی حرمت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔