اسلام آباد: سینیٹ کی منتخب قیادت نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی دراندازی کی بھرپور مذمت کی ہے۔ منگل کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ بھارت پر جنگی جنون سوار ہے۔ مادر وطن کے دفاع میں پوری قوم سیسہ پلای ہوئی دیوار ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کی اشعال انگیزی اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ایوان بالا بھارت کے بزدلانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ قائدایوان شبلی فراز نے کہاکہ بھارت امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے۔ ہماری افواج ملکی دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی سرکار انتخابات جیتنے کے لالچ میں خطے کا امن تہہ و بالا نہ کرے۔ پاکستان کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق نے کہاکہ پوری قوم بھارتی انتہا پسندی اور غیرذمہ دارانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی امن کی خواہش کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔ راجہ ظفر الحق نے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون سے خوف زدہ ہونے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور مصنوعی جمہوری دعوو¿ں کی قلعی کھل گئی۔بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
Load/Hide Comments