شہدا کی قربانیوں

لاہور پولیس کا اپنے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری

لاہور (لاہورنامہ) سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں لاہور پولیس کے شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی۔

سربراہ لاہور پولیس نے شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹرشیش احمد،ہیڈ کانسٹیبل محمد سرور اور شہید کانسٹیبل اصغر علی کے ورثا سے ملاقات کی۔بلال صدیق کمیانہ نے شہدا پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے شہدا پولیس کے ورثا سے مسائل دریافت کئے اورحل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔سی سی پی او بلال کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ ملک وقوم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ہیروز سے بھری پڑی ہے۔لاہور پولیس کے 328 شہدا نے ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہدا پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔

سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ شہداء پولیس نے اپنا آج قربان کرکے قوم کا کل محفوظ کردیا۔بلال صدیق کمیانہ نےشہید پولیس اہلکار کی بیٹی سے اظہار شفقت کیا اور اسے لاہور پولیس کی طرف سے تحائف دیئے۔سی سی پی او لاہور نے شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کو دہرایا۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر شیش احمد نے 2008ء میں جی پی او چوک میں دہشت گردوں کے خود کش حملہ کے دوران ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔